ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی میں دھماکے کے واقعہ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی دہلی کے پولیس کمشنر سے بات چیت

دہلی میں دھماکے کے واقعہ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی دہلی کے پولیس کمشنر سے بات چیت

Tue, 25 Oct 2016 19:17:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شمالی دہلی کے نیا بازار علاقے میں آج ہونے والے دھماکے میں ایک شخص کی موت کے واقعہ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی کے پولیس کمشنر آلوک ورما سے بات چیت کی۔وزیر داخلہ فی الحال بحرین میں ہیں، انہوں نے دہلی پولیس کمشنر سے ٹیلی فون پر بات کرکے قومی دارالحکومت میں صورت حال کی معلومات لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ورما نے وزیر داخلہ کوواقعہ اور اس سلسلے میں جو قدم اٹھائے گئے ہیں ان کی معلومات دی۔وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ حادثہ کے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کریں اور شہر میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔خصوصی سیل کے افسر اور فا رنسک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور نمونے جمع کر رہی ہیں۔تہوار کے موسم کے پیش نظر دہلی پولیس مستعد ہے اور سخت نگرانی رکھ رہی ہے ۔


Share: